بابری مسجد رام مندر کیس کا فیصلہ اور کئی سوالات

واشنگٹن — بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے ہفتے کو بابری مسجد کے مقدمے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اس پر کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کے سیکولر تشخص اور مذہبی آزادیوں کے پس منظر میں اس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اگرچہ اس فیصلے کے تناظر میں کسی طرح کے انتشار کا امکان نہیں لیکن کروڑوں مسلمان خود کو غیر محفوظ خیال کرنے لگے ہیں۔

دوسری طرف قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہے اور مسجد کے لیے پانچ ایکڑ اراضی دینے کی ہدایت کے ساتھ مسلمان کمیونٹی کی داد رسی بھی کی ہے۔

وائس آف امریکہ کے ساتھ گفتگو میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل فرحانہ شاہ نے، جنہیں اجمل قصاب کی وکالت پر شہرت حاصل ہوئی تھی، کہا کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر کیس میں آرکیالوجیکل بنیادوں پر، مطلب علم آثار قدیمہ کی بنیادوں پر فیصلہ سنایا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.