گوادر کے ساحل پر ریت سے فن پارے بنانےکا مقابلہ ‏

گوادر ( 92 نیوز) گوادر کے ساحل پر ریت پرفن پارے بنانے کا مقابلہ ہوا جس میں  فنکاروںنے ساحل سمندر کو اپنا کینوس بناکر خوبصورت مجسمے ریت  پرنقش کئے۔

گوادر کے ساحل پر ہوا سینڈ آرٹ کا منفرد مقابلہ ، مکران اور گڈانی کے آرٹسٹوں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، مقابلوں کو پروفیشنل اور طالب علم فنکاروں کی گٹیگری میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں چار،چار فنکاروں پر مشتمل 20 ٹیموں نے حصہ لیا، مجموعی طورپر 80 فنکاروں نے اپنے فن کو خوبصورتی سے ریت پر نقش کیا۔

سینڈ آرٹ کے مقابلوں میں فنکاروں نے مختلف موضوعات پر فن پارے بنائے جس میں تعلیم کی اہمیت، خواتین کی ہراسانی، گوادر کے قدیم ثقافتی ورثہ، خواتین کی تعلیم میں شمولیت، آبی حیات کے تحفظ و سمندری آلودگی، بنیادی مسائل کا شکار انسانی آبادی اور دیگر سماجی مسائل کو فنکاروں نے اپنا موضوع بنایا۔

بلوچ آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں میں آبی مخلوقات  تعلیم اور کتاب کو فوکس رکھ کر ثابت کیا علم کے متلاشی بلوچستان کے نوجوان ہنر میں بھی کسی سے کم نہیں ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.