راکھی ساونت کا نماز فجر پر خوبصورت پیغام

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نماز فجر کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔

اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت  نے  اپنے انسٹا گرام پر نماز فجر کی اہمیت کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 ویڈیو میں نماز فجر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ایک خاتون نے ایک عالم سے پوچھا میں ایسا کیا کروں کہ اپنے بچوں کو گہری نیند کے باوجود نماز فجر کے لیے اٹھاسکوں؟

View this post on Instagram

A Message sab ke leeye Hai es leeye hamesha God ko yaad kro unka shukriya kro baaki aap ki marzi Mera god sabko Wisdom de 🙏

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on Nov 11, 2019 at 11:50am PST

 تو عالم نے جواب دیا تم اس  وقت کیا کروگی جب تمہارے گھر میں آگ لگ جائے گی تو خاتون نے جواب دیا میں اپنے بچوں کو جگاؤں گی۔

عالم نے جواب دیا کہ آپ کے بچے گہری نیند میں ہیں پھر کیاکروگی تو خاتون نے کہا میں انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچاؤں گی توعالم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ تم دنیا کی آگ سے بچانے کے لیے انہیں گریبان سے گھسیٹ کر باہر لے جاسکتی ہو تو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کرنا۔

اس ویڈیو کے ساتھ راکھی ساونت نے کیپشن میں لکھا کہ پیغام سب کے لیے ہے ہمیشہ خدا کو یاد کرو ان کا شکریہ کرو  باقی آپ کی مرضی خدا سب کو عقل دے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.