مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کا اعلان کر دیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ نے جمہوریت اور آئین کو تحفظ دیا ہے اور اب ناجائز  حکمران اور ان کے کارندوں کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مارچ کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہاتھ ناجائز حکمرانوں کے گریبان سے بس 4 انگلی پیچھے ہے۔ ہم نے پلان اے مکمل کر لیا ہے اور اب پلان بی پر عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے۔ تمام کارکنان جو گھروں میں موجود ہیں وہ پلان بی کے لیے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مشیر خزانہ کہتے ہیں ٹماٹر 17 روپے کلو ہے لیکن معلوم نہیں یہ کس دنیا میں رہتے ہیں کیونکہ غریب آدمی 300 روپے فی کلو ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.