ایف بی آر افسران نے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کردی

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر افسران نے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کردی، چیئرمین شبر زیدی افسران کو قائل کرنے میں ناکام رہے  ، وزیراعظم میدان میں آگئے ۔ پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام صدارتی آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا جائیگا یا پارلیمنٹ سے بل کی منظوری لی جائے گی، مشاورت بھی شروع کر دی گئی ۔

ٹیکس مشینری میں اسٹیٹس کو توڑنے کے پلان کی راہ میں ایف بی آر افسران ہی رکاوٹ بن گئے  ، وزیراعظم کی پاکستان ریونیو اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز کی مخالفت کردی ، اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ بھی کر ڈالا  ۔

ٹیکس جمع کرنے کے مجوزہ اتھارٹی کے قانونی مینڈیٹ  اور چیف کمشنر کی پوسٹ ختم کرنے پر بھی سوالات اٹھا دئیے، ایف بی آرکی جگہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام گھوڑے کو گاڑی کے آگے جوڑنے کے مترادف قرار دے دیا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی پے در پے ملاقاتیں  اپنے ہی ادارے کی سینئر بیورو کریسی کوقائل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں ،پالیسی ونگ، آپریشنل اختیارات ،میرٹ پر پوسٹنگ، پی آر اے کے علیحدہ اختیارات  ، چیئرمین کی سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگ بارے افسران کے خدشات کو دور نہ کیا جاسکا ۔

معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو خود میدان میں آنا پڑا ، ایف بی آر افسران کو سیکرٹریٹ میں طلب کیا اور ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ لی ، مجوزہ  پلان بارے ان کے خدشات سنے۔پی آر اے کے قیام کیلئے ابتدائی مسودے پر کام بھی شروع کر دیا ۔

سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث مختلف آپریشنز زیر غور ہیں ، اتھارٹی کا قیام صدارتی آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا جائے یا پھر پارلیمنٹ سے بل کی منظوری لیکر ایکٹ کی صورت میںمشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.