مصر میں پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آتشزدگی ،7 جاں بحق

قاہرہ ( 92 نیوز) مصر پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آگ بھڑک اٹھی  ، آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق  جب کہ  16 شدید زخمی ہو گئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر کےشمالی صوبے البحیرہ کے گاؤں المواسیر میں پیش آیا ، جہاں  کچھ لوگ ایک پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔

بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر سات افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ سولہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد پائپ لائن کو تیل کی سپلائی روک دی گئی ، فائر فائٹرز نے تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جس کی زد میں آکر  12 سے زائد گاڑیاں بھی راکھ کا ڈھیر بن گئی تھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.