پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لئے دورہ پاکستان کی منظور ی دے دی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی ہے۔چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلو ا نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے،پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لئے کنڈیشنز سازگار ہیں، ، شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں۔سری لنکن ٹیم گیارہ سے تیئس دسمبر تک کراچی اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
