ٹاک مارکیٹ میں 76.24 پوائنٹس کی تیزی، 37200 کی حد بھی بحال

لاہور: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 76.24 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری بھی تیزی دیکھنے کو ملی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 37200 کی حد بھی بحال ہو گئی، پورے کاروباری روز 0.2 فیصد کاروبار میں بہتری دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 824.94 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی جس کے بعد انڈیکس کی 9 حدیں بحال ہو گئی تھیں، دوسرے روز انڈیکس میں 37.54 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ تیسرے روز انڈیکس میں 401.40 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ آج بھی اسی تیزی کا تسلسل دیکھا گیا۔

آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، اس دوران مندی بھی دیکھی گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس ایک موقع پر 37507.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ پائی، اس دوران تیزی میں جانے والی مارکیٹ دھڑام سے نیچے آ گئی اور انڈیکس دوبارہ 37130.01 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 76.24 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 37243.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت تیزی کی بڑی وجہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستانی معاشی کارکردگی کے حوالے سے مثبت اطلاعات تھیں، شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دوسری قسط ملنے کی اطلاعات نے اچھے اثرات ڈالے تاہم ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث بڑی تیزی کی جانب جانے والی مارکیٹ کا اختتام معمولی تیزی پر ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.