فلم ٹچ بٹن کی کاسٹ ترکی میں ایک ساتھ

اداکارہ عرووا حسین اپنی آنے والی فلم ٹچ بٹن کے ساتھ فلم پروڈکشن میں قدم رکھنے جاری ہیں، جبکہ ان کے شوہر فرحان سعید اسی فلم کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گے ۔

عرووا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “ٹیچ بٹن ترکی میں” اور پوسٹ کی دیگر کاسٹ کو ٹیگ کیا۔

اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب اور لاہور کے نواحی علاقوں میں کی گئی جبکہ فلم کے آخری سپیل کی شوٹنگ ترکی میں جاری ہے ۔

واضح رہے کہ فلم کی تحریر فائزہ افتخار نے کی ہے جبکہ یہ فلم قاسم علی مرید،عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بن رہی ہے ۔

فلم ٹچ بٹن کو رواں سال کے آخر میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے ۔

 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.