پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری، کس ٹیم کا حصہ بنیں گے،شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم اور مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کے مابین اب پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن میں ایک بار پھر آمنا سامنا متوقع ہے،پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقی پیسر سمیت 28 غیرملکی کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے، غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے ونڈو21 نومبر کو بند ہونے کے بعد مکمل فہرست جاری کردی جائےگی ۔آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں جبکہ ڈیل سٹین دیگر 5 میں سے کسی ایک فرنچائز میں شامل ہوں گے۔دونوں کھلاڑیوں کے مابین اسوقت شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا جب پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بابر اعظم نے سنچورین ٹیسٹ کے دوران سٹین کو صرف31گیندوں میں10چوکے رسید کیے تھے ،اس کے بعد کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بھی انہوں نے پروٹیز پیسر کو29گیندوں پر6چوکے رسید کیے جس کے بعد ان کے سٹین کو لگائے گئے چوکوں کی تعداد16تک پہنچ گئی جو انہوں نے صرف66گیندوں پر لگائے تھے ،بابر نے مجموعی طور پر سٹین کے خلاف اس سیریز میں21چوکے لگائے تھے ۔ڈیل سٹین کے ساتھ ساتھ ، ہاشم آملا، معین علی، جیسن رائے اور عادل رشید نے بھی رجسٹریشن کرلی ہے، 8 ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 کھلاڑیوں میں سے 7 انگلینڈ، 6 جنوبی افریقہ، 5ویسٹ انڈیز، 3،3 آسٹریلیا اور افغانستان ، 2 سری لنکا اور1،1 نیوزی لینڈ، نیپال سے ہے۔ابھی تک پلاٹینم کٹیگری میں دستیابی ظاہر کرنےوالے غیرملکی کرکٹرز میں افغانستان کے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان، آسٹریلوی ڈین کرسٹیان، بین کٹنگ اور کرس لین، انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن روئے، نیپالی سپنر سندیپ لامی چانے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو، جنوبی افریقی کے ہاشم آملا، جے پال ڈومینی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل سٹین اور عمران طاہر، سری لنکن کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا، ویسٹ انڈین کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کیلئے ہر فرنچائز کے 16 رکنی سکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے، یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کئے جانےوالے پیغام میں ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ پاکستانی مداحوں کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہے، ڈرافٹ پول کے ذریعے اسکا حصہ بننے جارہا ہوں، معین علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شمولیت کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.