قانونی تقاضے پورے کر کے نواز شریف ملک سے باہر جا سکتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: (14 نومبر 2019) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نواز شریف کے علاج سے متعلق ہدایت کے حوالے سے قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز کا موقف سامنے آگیا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنا پر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی۔ وزیراعظم صاحب بھی قانون کے پابند ہیں۔ کچھ لوازمات پورے کرنا ضروری ہیں۔ ایسے نہیں ہوسکتا کہ آپ کے پاس پاسپورٹ نہ ہو اور آپ باہر جانے کی خواہش کریں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر سیاست کر کے کوئی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے رولنگ نہیں مشورہ دیا ہے۔ قانونی تقاضے پورے کر کے نواز شریف ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.