کیلی فورنیا: ہائی اسکول میں فائرنگ، کم از کم چھ افراد زخمی

واشنگٹن — 

کیلی فورنیا کے ایک ہائی اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ میں ملوث شخص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس وقت لاس انجلیس پولیس کی تحویل میں ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق، زخمی ہونے والے چھ افراد کو ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جن میں گولیاں چلانے والا مبینہ شخص بھی شامل ہے۔

اس سے قبل، ایسو سی ایٹڈ پریس نے خبر جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ جمعرات کے روز سانتا کلاریتا کے ساگس ہائی اسکول میں فائرنگ ہوئی، جس میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.