جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کا انوکھا بیان

یورپی مُلک آئر لینڈ میں 50 سالہ شخص نے خوبرو دوشیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے پر انوکھا موقف پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی مُلک آئر لینڈ میں پولیس نے ایک بڑی عمر کے مرد کو 20 سالہ لڑکی کو جسمانی چھیڑ چھاڑ اور زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر کے عدا لت میں پیش کردیا گیا۔

ملزم رچرڈ نکین نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اگر لڑکی نیم عریاں نہ ہوتی تو وہ اُسے جنسی طور پر ہراساں نہ کرتا۔

رچرڈ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اُسے زیادتی کے اس معاملے کی شکایت پولیس کو کرنی بنتی ہی نہیں تھی، کیونکہ اس سارے معاملے میں میرا کوئی قصور نہیں بلکہ خود لڑکی ہی اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسگی کی ذمہ دار ہے۔

بھارتی فوج میں خواتین صرف جنسی تسکین کیلئے بھرتی کی جاتی ہیں، کرونا جیت

اسی کیس میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کا کہنا تھا کہ رچرڈ نکسن نے انہیں ایک ہی دن میں 2 بار جنسی ہراساں کیا، پہلی بار ملزم نے انہیں تنہائی میں راہ چلتے ہوئے چھیڑا اور ان کے ساتھ نامناسب انداز اپنایا اور دوسری بار نائٹ کلب سے نکلتے وقت انہوں نے نشانہ بنایا۔

طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے ان کے جسم کو انتہائی نامناسب انداز میں چھوا اور ساتھ ہی اس نے انہیں دھمکانے کی بھی کوشش کی۔

اس کیس میں سرکاری وکلا نے ملزم کو سزا دینے کے حوالے سے عدالت میں ثبوت پیش کیے جس میں سرکاری وکلا کا کہنا تھا کہ کسی کا مختصر لباس اس کی رضامندی کو ظاہر نہیں کر رہا ہوتا۔

عدالت نے ملزم کو رضامندی کے بغیر کم عمر لڑکی کو راہ چلتے ہوئے چھیڑنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کی اور ملزم نے اس سے انکار بھی نہیں کیا، بعد ازاں مجرم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا اور انہیں ایک سال بعد سزا سنائی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.