نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کےکیس کی سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شريف کو بيرون ملک علاج کے لئے جانے کی مشروط اجازت کے خلاف شہبازشريف نے عدالت سے رجوع کرليا، کیس کی آج پھر سماعت ہوگی۔

کیس سے متعلق عدالت نے وفاقی حکومت اور نيب سے جواب طلب کرليا ہے، جو آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ سماعت دو پہر 2 بجے ہوگی۔ درخواست کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار نعيم پر مشتمل 2 رکنی بينچ کرے گا، جب کہ ايڈيشنل اٹارنی جنرل نے عدالتی دائرہ اختيار چيلنج کرديا۔

اس سے قبل درخواست کی پہلی سماعت میں نواز شريف کے وکيل کا موقف تھا کہ ان کے موکل کی حالت اچھی نہيں، ان کے کچھ ٹيسٹ ہونے ہيں جس کی سہولت پاکستان ميں دستياب نہيں۔

فاضل جج نے سرکاری وکيل سے سوال کيا کہ کہ کيا نيب اسلام آباد نے نام ای سی ايل ميں شامل کرنے کا حکم ديا تھا، کيا آپ سمجھتے ہيں کہ نوازشريف کا نام ای سی ايل سے نکالنے کا اختيار لاہور ہائي کورٹ کے پاس نہيں، کيا نام اسلام آباد کی احتساب عدالت کے فيصلے کی وجہ سے ای سی ايل ميں ہے۔

سرکاری وکيل نے موقف اختيار کيا کہ جب ملزم پيش نہ ہو تو حکومت سے سوال ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کسي فيصلے کا حوالہ ديں جس پر ايڈيشنل اٹارنی جنرل نے مشرف کيس کا حوالہ ديا۔

 

نواز شريف کے وکيل کا موقف تھا کہ ہائي کورٹ کو يہ درخواست سنننے کا اختيار ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ايڈيشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کيا کہ کیا قانون میں کوئی اختیار وفاقی حکومت کو دیا گیا ہے کہ وہ نام نکالنے کے لیے شرائط عائد کرسکتی ہے۔ کيا ضمانتی مچلکوں کے بعد حکومت کوئی شرط لگا سکتی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.