لاہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف سکیورٹی بانڈ بھرنے کے حامی ہیں لیکن نواز شریف اور مریم نواز نے انکار کردیا۔ جی این این کے پروگرام ” خبر ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایاکہ سیکورٹی بانڈ نہ دینے کا فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور حسین نواز نے کیا ، انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف چاہتے تھے کہ ایفیڈیوڈ دے دیا جائے ، ہم نے کونسے پیسے جمع کرانے ہیں ، مگر نوا زشریف نے انکارکر دیا۔
