کوئٹہ میں آج بجلی معطل رہے گی

کوئٹہ میں آج صبح 7 بجے سے شام 5 تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق  نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے کے وی 220 کوئٹہ انڈسٹریل گرِڈ اسٹیشن میں ایچ ٹی بس بار سنگل کنڈکٹرز کی تبدیلی کے سلسلے میں انتہائی ضروری نوعیت کا کام کیا جائے گا۔

کام کے باعث آج صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک کوئٹہ شہر میں 132 کے پانچ گرِڈ اسٹیشنوں کے تمام فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم اس دوران متبادل ذرائع سے صرف کچھ فیڈروں کو جزوی طور پر باری باری بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

انتہائی اور ضروری نوعیت کے اس کام کے دوران بجلی کی فراہمی میں تعطل پر کیسکو اپنے صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.