شعیب اختراور ہربھجن سنگھ کا طنز و مزاح سوشل میڈیا پر وائرل

چندی گڑھ( آن لائن ) شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کے درمیان طنز و مزاح جاری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردونوں کے درمیان طنز و مزاح کا آغاز اس وقت ہوا جب شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی۔اس تصویر پر سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے مبارک باد دی اور بچے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ہربھجن سنگھ نے ساتھ ہی مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ بھائی سپیڈ کم نہیں ہوئی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا جس سے یہ  واضح ہوگیا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر مسکرائے اور لکھا کہ بھاجی باز آجا ۔یاد رہے کہ شعیب اختر جون 2014 میں ہری پور کی 20سالہ رباب خان سے خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کا پہلا بیٹا میکائیل 7 نومبر 2016میں پیدا ہوا جب کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں وہ دوسری بار بیٹے کے باپ بنے ہیں ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.