آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں نسیم شاہ کے ڈبیو کاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 سالہ نوجوان بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کےخلاف ابتدائی ٹیسٹ میں میچ جیتانے والے کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔

کرکٹ ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ’’نوجوان بولر نسیم شاہ جس طرح سے بولنگ کر رہا ہے، وہ ہمارے لیے میچ جیتانے والا کھلاڑی ثابت ہوسکتا ہے‘‘۔

قومی ہیڈ کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے اپنی بولنگ پر قابو رہتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن بہت اچھا ہے اور وہ جانتا ہے کہ کس صورتحال میں کس طرح کی گیند کروانی ہے۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سیزن میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچوں میں واقعی عمدہ بولنگ کی جوکہ بقیہ بولرز کے مقابلے میں نمایاں رہے۔

پرتھ میں آسٹریلیا اے کےخلاف میچ میں اپنی شاندار بولنگ سے متاثر کرنے والے نسیم شاہ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.