ترک ڈراموں کی وجہ سے ترکی جانے والے پاکستانیوں میں اضافہ

ویب ڈیسک — 

پاکستان میں گزشتہ سات، آٹھ سالوں کے دوران ترکی کے ڈرامے اردو ترجمے اور ڈبنگ کے ساتھ پیش کیے جانے کے بعد پاکستانی شہریوں کے ترکی دیکھنے اور ترک زبان سیکھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے "انادلو" کے مطابق ایک ٹریول ایجنسی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ 2013 میں 34 ہزار پاکستانی سیاحوں نے ترکی کا دورہ کیا تھا جب کہ 2018 میں یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ 2019 کے آخر تک توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی ترکی کا دورہ کر چکے ہوں گے۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز نے 2013 میں ترکی کی 11 ڈرامہ سیریل اور دو فلمیں اردو ترجمے کے ساتھ پیش کیں۔ جنہیں پاکستانی ناظرین نے بہت پسند کیا۔ ڈرامہ سیریل "عشق ممنوع" کو خاص طور پر پاکستانی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

ترک حکام کے مطابق ان ڈراموں میں دکھائے جانے والے مناظر اور ترکی کی خوبصورتی نے بہت سے پاکستانیوں کو متاثر کیا۔ اور 2013 کے بعد سے ترکی آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.