پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفیٰ

لاہور: چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان وسیع تر اختیارات کے مالک ہیں اور اسی بات پر چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور وسیم خان کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ اس صورتحال میں سبحان احمد نومبر کے اوائل میں ہی رخصت پر چلے گئے اور بالآخر نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے استعفی دیدیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی میں بطور ایم ڈی اور پھر سی ای او چارج سنبھالنے کے بعد وسیم خان مسلسل اصرار کرتے رہیں کہ ان کا اور سبحان احمد کا اپنا دائرہ کار ہے اور اختیارات کی جنگ کا کوئی خدشہ نہیں تاہم بعد ازاں صورتحال مختلف نظر آئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.