برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے پاکستانی ڈیزائنرکیلئےشکریہ کاخط

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حال ہی میں برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا دورہ کیاجس کے دوران کیٹ نے پاکستانی ڈیزائنرز کےتیارکردہ ملبوسات زیب تن کیے تھے۔پاکستان میں مکمل مشرقی انداز کے ساتھ جدید مشرقی لباس پہننے پرملکی وغیرملکی میڈیا میں کیٹ کے اسٹائل کو خوب سراہا گیا۔اب کیٹ مڈلٹن کی جانب سےمعروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے لیے شکریہ کے ساتھ ایک تعریفی خط بھیجا گیا ہے۔ کیٹ مڈلٹن کا خط خدیجہ شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شیئرکیا۔شہزادی نے خط میں اپنے لیے خدیجہ کی فیشن برانڈ “ایلان ” کے تیار کیے جانے والے ملبوسات کی بھرپور تعریف کی۔خط کے آغاز میں لکھا گیا” ڈیئر خدیجہ ، میرے دورہ پاکستان کے دوران آپ کی جانب سے کی جانے والی مدد کا بہت شکریہ “۔کیٹ نے تمام ملبوسات کو پسند کرتے ہوئے اپنے لیے بہترین لباس کے انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا “اگرچہ بہت ساری خوبصورت چیزیں ہوں تو فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کس کا انتخاب کیا جائے”۔یہ لباس کیٹ نے لاہور میں ایس او ایس ولیج کے دورے کے دوران پہنا تھا جبکہ اسی روز انہوں نے ایک دوستانہ کرکٹ میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.