سوئس کارڈیالوجسٹ نواز شریف کے علاج کے لیے لندن پہنچ گئے

لندن میں زیرعلاج سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے علاج کے کے لیے سوئس کارڈیولاجسٹ  کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق سزا یافتہ وزیراعظم کا علاج لندن میں ان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں جاری ہے ،  ان کے علاج کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹراُلرِک سگورٹ  کو خصوصی طور پر لندن بلایا گیا ہے۔

ڈاکٹراُلرِک سگورٹ نے لندن پہنچ کر نوازشریف کا معائنہ کیا اور مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں،  ڈاکٹر اُلرِک سگورٹ معروف ماہر امراض قلب ہیں ڈاکٹر سگورٹ یونیورسٹی آف جینوا میں پروفیسر بھی ہیں۔

نواز شریف ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں اورلندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز سے علاج کروا رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں علاج کے لیے امریکا بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی، شیف گلزار نے جوتے سے سرپیٹ لیاپاکستان روانگی سے قبل نواز شریف نے طبی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرنس میں سزا سے ضمانت حاصل کی تھی ، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے تحریری حکم جاری  کیا تھا۔

اس سے قبل حکومت نے نواز شریف سے انڈمنیٹی بانڈ بھرنے کی شرط رکھی تھی لیکن ہائی کورٹ نے  لاگو کی گئی شرائط کو معطل بھی کردیا گیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو مخصوص شرائط کے تحت ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف عارضی طور پر  علاج کے لیے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے صحت مند قرار دیے جانے کے بعد پاکستان واپس آنے کے پابند ہوں گے جبکہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی موجودگی میں میں نواز شریف کے بیان حلفی پر دستخط لیے گئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.