ڈی جی رینجرز سے سندھ انڈر19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سندھ انڈر۔19 کرکٹ ٹیم سے رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے انڈر۔19ون ڈے اور سہ روزہ ٹورٹامنٹس جیتنے پر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں، آفیشلز کو مبارکباد دی اور ہیڈ کوچ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ڈی جی رینجرز نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو حوصلہ افزا قرار دیا، بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل عمر احمد بخاری نے آج سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا تھا۔

میجرجنرل عمر احمد بخاری کی جانب سے دہشتگردی کےخاتمے، امن وامان کی بحالی اور سیکورٹی انتظامات پر تاجروں کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا تھا۔

ڈی جی رینجرز کا سیکورٹی اجلاس

دورہ میں میجرجنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی اوردہشتگردی کےخاتمےمیں سب نے ساتھ دیا اور عوام بالخصوص تاجربرادری نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے بھرپور ساتھ دیا۔

انکا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

تاجروں کی جانب سے میجرجنرل عمر احمد بخاری کو بتایا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جبکہ ممران نے ڈی جی رینجرز کو ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے آفس کا دورہ میں ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی تھی اور اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ  انڈسٹری کے ممبران نے میجرجنرل عمر احمد بخاری کے اقدامات کو سراہا اور تعاون کا یقین دلایا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.