واٹس ایپ کا نیا حیران کن فیچر متعارف ، صارفین کی بڑی مشکل حل

لاہور: واٹس ایپ پر کوئی صارف سب سے زیادہ بات کس سے کرتا ہے یہ جاننا بہت آسان ہو گیا۔

واٹس ایپ نے ایک نیا  فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے صارفین کو اپنے سب سے زیادہ بات کرنے والے دوست کے میسجز، کالز، تصاویر اور ویڈیوز کے تمام تر اعداد و شمار سے آگاہ کرتا ہے۔ یہ جاننے کے لیےصارفین کو سب سے پہلے ’واٹس ایپ سیٹنگ‘ کے آپشن پر  جانا ہوتا ہے۔ 

واٹس ایپ سیٹنگ کے آپشن میں جانے کے بعد ’ڈیٹا اینڈ اسٹوریج‘ ٹیب پر کلک کیجیے۔ ڈیٹا اینڈ اسٹوریج ٹیب پر کلک کرنے کے بعد آپ کا ڈیٹا ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد آپ کے سامنے ایک فہرست آجائے گی۔ جس شخص کی فائل کا سائز سب سے زیادہ ہو گا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نے سب سے زیادہ اس شخص کو پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیجی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.