ایشیا بارے امریکی نائب وزیر کی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات

ایشیا کے بارے میں امریکی نائب وزیر Robert Kaproth نے منگل کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ملاقات میں امریکی سفیرPaul Jones جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کیلئے امریکی ڈائریکٹرSeth Bleiweis اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ بھی شریک تھے۔مشیر خزانہ نے امریکی وفد کو بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول کیلئے حکومتی اقدامات اور خصوصاً حسابات جاریہ اور تجارتی خسارہ کم کرنے ، محصولات میں اضافے، شرح تبادلہ میں استحکام ، سٹاک ایکسچینج کی مثالی کارکردگی اور حالیہ مہینوں میں دیگر اقتصادی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔Robert Kaproth نے معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کو ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے مزید موثر اور پائیدار بنایا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.