بلاول بھٹو کا ہر صوبے میں جا کر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (03 دسمبر 2019) بلاول بھٹو نے ہر صوبے میں جا کر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 27 دسمبر کے جلسے کے انتظامات اور مختلف کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور نچلی سطح تک عوامی رابطہ مہم پر بھی بات کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہر صوبے میں جا کر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواہ کوئی کسی دوسری پارٹی میں کیوں نہ ہو، اگر کسی کا شہید بینظیر بھٹو سے تعلق رہا ہے تو اسے جلسے کی دعوت دیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.