انٹیلی جنس کمیٹی نے مواخذے کی کارروائی پر رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک — 

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس قائمہ کمیٹی نے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے متعلق رپورٹ جاری کی جس کا تعلق چھان بین اور سفارشات سے ہے۔

انکوائری رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر نامناسب رویے اور چھان بین کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ ایڈم شف نے کہا ہے کہ کمیٹی میں منگل کی رات اس بات پر ووٹنگ کرائی جائے گی کہ اسے باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیٹی کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔

جوڈیشنل کمیٹی بدھ سے مواخذے کی کارروائی کی سماعت کا آغاز کررہی ہے لیکن اس میں صدر ٹرمپ کا کوئی وکیل موجود نہیں ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.