بھارت میں ایک اور ملک بنانے کی کوشش؟

ویب ڈیسک — 

بھارت کی پولیس ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس نے ملک کے اندر اپنی مملکت بنا رکھی ہے اور اس ریاست کا اپنا پرچم، آئین اور پاسپورٹ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے خود ساختہ پنڈت نتھیانندا نئی مملکت کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں جس کا نام "کیلاسا" ہے اور ایک ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو اس ملک کی شہریت حاصل کرنے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ بھارت میں "کیلاسا" نامی ملک کس حصے میں واقع ہے لیکن "کیلاسا" ملک کی ویب سائٹ (https://kailaasa.org/) کے مطابق یہ خود مختار ہندو ملک ہے جس کی کوئی سرحد نہیں البتہ اس ملک کا وزیرِ اعظم اور کابینہ ہے جبکہ ملک کا انتظام چلانے کے لیے تعلیم، خزانہ، تجارت کے محکموں سمیت دیگر ادارے بھی ہیں۔

بھارت میں موجود اس خود ساختہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا معاشی نظام چلانے کے لیے ان کی "دھارمِک اکانومی" ہے جس کے لیے ہندو سرمایہ کاری اور ریزور بینک ہے جہاں کرپٹو کرنسی بھی قبول کی جاتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.