وزیرخارجہ کا ترک ہم منصب کو ٹیلیفون،امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولیٹ کوسوگلوکو ٹیلی فون کیا اور ان سے ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے صدرو وزیراعظم پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے ترکی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار تعزیت بھی کیا۔وزیر خارجہ نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی پیشکش کی۔وزیر خارجہ نے پاکستان سے فیلڈ ہسپتال اور امدادی ٹیمیں بھی بھیجنے کی پیشکش کی۔ترک وزیر خارجہ نے اظہار تعزیت اور امداد کی پیشکش پر پاکستانی قیادت اور قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.