میں نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ کبھی کبھی مجھے احساس ہوتا تھا کہ میں دوسروں کے ساتھ غلط کر رہی ہوں لیکن۔۔۔ اقرا عزیز نے مزید کیا کہا جانئے اس خبر میں

image

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ڈرامے ’’جھوٹی‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حقیقی زندگی میں بھی تھوڑے بہت جھوٹ بولتی ہوں اور دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہوں۔

اداکارہ اقرا عزیز، یاسر حسین اور احمد علی بٹ کا ڈرامہ ’’جھوٹی‘‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے جس میں ڈرامے کی مرکزی کردار یعنی اقرا عزیز کو حد سے زیادہ جھوٹی خاتون دکھایا ۔ کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں اقرا عزیز نے اپنے ڈرامے اور اس میں نبھائے جانے والے کردار کے سے متعلق بات کی۔

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ میں عام زندگی میں بھی تھوڑے بہت جھوٹ بولتی ہوں جتنا کہ عموماً لوگ بولتے ہیں میں کوئی دودھ کی دھلی ہوئی یا اتنی صاف شفاف نہیں ہوں۔

اقرا عزیز نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کرتے وقت میں نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ کبھی کبھی مجھے احساس ہوتا تھا کہ میں دوسروں کے ساتھ غلط کر رہی ہوں لیکن اگلے ہی لمحے مجھے لگتا تھا کہ یہ صرف ایک کردار ہے اور مجھے اس کردار کو ویسے ہی نبھانا ہے جس طرح میرے ہدایتکار چاہتے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.