فیض احمد فیض کی ایک شاہکار فلم جس کا اسکرپٹ پاکستانی، اداکارہ ہندوستانی اور کیمرہ مین برطانوی

image

یہ بات سنہ 1956 کی ہے جب فیض احمد فیض نے فلم ساز اے جے کار دار کے ساتھ ’جاگو ہوا سویرا‘ پر کام کا آغاز کیا۔

یہ فیض‌ صاحب کی فلم تھی جسے ناقدین اور انڈسٹری سے وابستہ بڑے ناموں‌ نے ہر اعتبار سے اہم اور قابل ذکر کام تسلیم کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر کامیابی نہ سمیٹ سکی۔

اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس کا اسکرپٹ پاکستان میں لکھا گیا، مرکزی کردار ایک بھارتی اداکارہ ترپتی مترا کو دیا گیا جب کہ عکس بندی کے لیے اس وقت کے مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکا کا انتخاب کیا گیا۔

اس کی کہانی بنگالی رائٹر مانک بندو پادھیائے کے ناول ’بوٹ مین آف پدما‘ سے ماخوذ تھی۔ یہ کہانی مچھیروں کی زندگی پر مبنی تھی۔

فیض احمد صاحب نے اس فلم کی کہانی، مکالمے اور گیت لکھنے کے ساتھ ہدایت کاری بھی کی تھی ۔ فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک برطانوی کیمرہ مین والٹر لیزلی کی خدمات طلب کی گئیں تھیں۔

فلم کی کہانی میں بتایا گیا تھا کہ جب اس زمانے میں مشرقی پاکستان میں غربت اور بھوک کا راج تھا تو لوگ کیسے سود خوروں کے چنگل میں‌ پھنس جاتے اور پھر وہ ان پر کیسے ظلم کے پہاڑ توڑا کرتے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.