سجل علی اور احد رضا میر کی شادی طے پا گئی؟

image

شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی عنقریب شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ان خبروں کو تقویت اداکارہ سجل علی کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری سے ملی ہے۔

سجل علی نے انسٹاگرام پر بطور اسٹوری پھولوں اور سرخ رنگ کے عروسی جوڑے کی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اس خوبصورت جوڑی کے مداح خوشی سے یہ اندازے لگا رہے ہیں کہ عنقریب سجل اور احد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی کی شادی کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

سجل اور احد نے جون 2019 میں منگنی کی تھی اور اس کے بعد اکثر مقامات اور پارٹیز پر دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نہ صرف احد رضا میر کی پسند ہیں بلکہ ان کی فیملی بھی اکثر سجل پر محبت نچھاور کرتی رہتی ہے۔

چند روز قبل سجل علی نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کی ساس نے انہیں محبت بھرے انداز میں مبارکباد دی۔

احد رضا میر کی والدہ جو کہ سجل علی کی بہترین دوست بھی ہیں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ساتھ سجل علی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ دنیا تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے ایک بہترین جگہ ہے۔ سالگرہ مبارک میری پیاری۔

قبل ازیں قبل ازیں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ساس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ سچی خوشی یہ ہے کہ ایسی ساس مل جائیں جو ایسے دیکھیں، جیسے میری والدہ مجھے دیکھتی تھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.