اپنی اہلیہ کے ساتھ بد سلوکی نہیں کی جبکہ میری پوری فیملی۔۔۔ گلوکارہ صنم ماروی کے شوہر نے اپنی طلاق سے متعلق بڑا بیان دے دیا

image

لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کے الزام لگائے تھے جنہیں اب ان کے شوہر حامد علی نے مسترد کر دیا ہے۔

گلوکارہ نے لاہور کے فیملی کورٹ میں درخواست کی تھی کہ شادی کے بعد ان کے شوہر حامد کا طرز عمل بدل گیا ہے اور وہ زبانی اور جسمانی طور پر بھی ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔

تاہم گلوکارہ کے شوہر حامد علی نے گھریلو تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ حامد کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ بد سلوکی نہیں کی اور وہ ان کے اور اپنے بچوں کے مالی معاملات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کی پوری فیملی ان کا خیال رکھتی ہے۔ انھوں نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت فوری ان کی بیوی کی خلع کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.