یہ ڈرامہ سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ اِس میں۔۔۔ لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف نے دِلچسپ اعتراف کر لیا

image

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنے مداحوں کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کا پسندیدہ ڈرامہ کون سا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟

اداکارہ کے مطابق 'مجھے اپنے سب سے زیادہ پسندیدہ ڈراموں میں سے پسِ آئینہ صرف اس لئے پسند ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ کِسی خاتون کو سرکاری عہدے پر مکمل انداز میں اجاگر کیا گیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ڈرامہ سیریل پسِ آئینہ میں، میں نے پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا اور یہ پی ٹی وی کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب کسی خاتون کو اس طرح کا کردار دیا گیا ہو۔ اس ڈرامہ میں جرم اور سزا کو موضوع بنایا گیا اور میں نے پولیس کی وردی پہن کر اس وردی کی عزت رکھی'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'میں نے پی ٹی وی سے متعدد ڈرامے کئے لیکن پِھر کراچی شفٹ ہوگئی اور وہاں پر ڈرامہ سیریلز کی ایک لمبی لائن میر ے حصے میں آگئی اور یہیں کی ہوکر رہ گئی۔ میں جب بھی لاہور آتی ہوں تو اپنے پرانے دوستوں سے ضرور ملاقات کرتی ہوں'۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.