پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نوشین شاہ کی پہلی فِلم 'ونس اپاﺅن ٹائم ان کراچی' آنے کو تیّار ہے جس کے لیے اداکارہ کافی خوش ہیں۔ اداکارہ نے اس فلم کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے جس میں وہ اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
اداکارہ نوشین شاہ نے اپنی فِلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بڑی اسکرین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ایک اداکار کو زیادہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے، اپنی آنے والی فِلم کے لیے بہت پر جوش ہوں۔ میری پوری کوشش ہو گی کے اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں'۔