سب بڑی محنت کے بعد اپنی منزل پر پہنچتے ہیں اور ان کی جدوجہد پر فلمیں بنائی جانی چاہئیں، ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم میں کیا ہوگا؟

image

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم تیار کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا کی زندگی پر بائیوگرافی فلم بنائے جانے کی باتیں 2018 سے کی جا رہی ہیں مگر ان کی فلم کی اب تک کوئی جھلک سامنے نہ آسکی۔

گزشتہ برس فروری میں ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے اپنی فلم کے حوالے سے تصدیق کی تھی کہ ان کے اور فلم ساز رونی اسکرووالا کے درمیان فلم بنانے کا معاہدہ ہوا تھا۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری کے معاملات تاحال پہلے مراحل میں ہی ہیں تاہم وہ اپنی زندگی کی بائیوگرافی فلم سینما ہاوس پر دیکھنے کی لئے کافی پرجوش بھی ہیں۔

انٹرویو میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ سب بڑی محنت کے بعد اپنی منزل پر پہنچتے ہیں اس طرح کی فلیمیں بنائے جانے کی بہت ضرورت ہے جن میں اہم شخصیات کی محنت اور جدوجہد کو دکھایا جاتا ہو۔

ان کی فلم سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں ان کی ذاتی زندگی اور خصوصاً شادی اور اس کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

فلم میں ثانیہ کے شوہر شعیب ملک کو بھی دکھائے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ فلم کا نام کیا ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز کب سے ہوگا اور ان کا کردار کون نبھائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.