پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد مشہور ڈرامے دینے والے مصنف خلیل الرحمٰن قمر اور سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے درمیان ایک بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پاکستان کا نامور پروڈکشن ہاؤس سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ جِس کے بانی اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی ہیں نے خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ایک میگا ڈیل سائن کر لی ہے جِس کے تحت خلیل صاحب ہر سال تین سے چار ڈرامے لکھیں گے جو جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کئے جائیں گے۔
اِس معاہدے کی تصدیق خود خلیل الرحمٰن نے کی ہے۔