بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی اب کرکٹ کے میدان میں کھیلتی نظر آئیں گی

image

انوشکا شرما کے تمام مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ انوشکا جو کافی عرصے سے فلموں سے دور تھیں اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم میں بھارتی ویمن کرکٹر جھلن گسوامی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اداکارہ انوشکا کو کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں جھلن گسوامی کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں انہوں نے بھارتی کرکٹر کے ہمراہ اپنی نئی فلم کے حوالے سے پیغام جاری کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نئی آنے والی فلم میں اداکارہ انوشکا ایک کرکٹر کا کردار نبھائیں گی اور فلم کی شوٹنگ کا کام کولکتہ کے کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں شروع کر دیا گیا ہے ۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ وہ کرکٹ کی وردی پہنے ہوئے بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کے ساتھ ہاتھ جوڑے گراؤنڈ میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوتی ہیں اور اپنی بہترین اداکاری کے سبب کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.