سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جِس میں چند لڑکے ڈانس کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔
لڑکوں نے ڈانس کے اسٹیپ ایسی مہارت سے ادا کئے کہ دیکھنے والے اپنی آنکھوں پر شک کرنے لگے۔
کچھ ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ویڈیو کافی مرتبہ دیکھی لیکن پِھر بھی ڈانس کے اسٹیپ سمجھ نہیں آئے۔
واضح رہے ٹوئٹر پر مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے جبکہ پانچ ہزار سے زائد مرتبہ ویڈیو کو شئیر بھی کیا گیا ہے۔