پاکستانی شوبز فنکار اِس مرتبہ پی ایس ایل کی کون سی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

image

پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں بس اب چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ہر طرف صرف پی ایس ایل کے چرچے ہیں۔

ایسے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنی پسند کی پی ایس ایل ٹیم کوسپورٹ کر رہے ہیں۔ ان فنکاروں میں اداکار، گلوکار، موسیقار اور ماڈل سب ہی شامل ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

عاصم اظہر

پاکستانی گلوکار اوراداکار عاصم اظہر کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں عاصم نے کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کراچی کنگز تیار ہیں بازی پلٹنے کے لیے، گیم بدلنے کے لیے کیونکہ یہ کراچی ہے'۔


فرحان سعید

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا 'کراچی جہاں خواب پورے ہوتے ہیں، جہاں امیدوں کو جیت کی اڑان ملتی ہے تو کراچی کنگز تیار ہے اس بار جیت کی اڑان بھرنے کے لیے، میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہا ہوں'۔


ہانیہ عامر اور مہوش حیات

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور مہوش حیات پی ایس ایل سیزن 5 میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور سپورٹر ہیں جبکہ گزشتہ دِنوں دونوں اداکارائیں پشاور زلمی کے آفیشل سانگ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔



منیب بٹ

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کراچی کی رونق اور کراچی کے جوش کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اسی طرح کراچی کنگز کا بھی جوش ہے زوردار، تو پھر ہوجائے اس بار، کیونکہ یہ ہے کراچی، میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہا ہوں'۔


سنیتا مارشل

ماڈل و اداکارہ سنتیا مارشل کا ایک ویڈیو پیغام جاری ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'کراچی تیار ہے اپنا جوش دکھانے کے لیے کیونکہ کنگز آرہے ہیں میدان میں۔ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہی ہوں'۔


گلوکار فاخر

ہر دِل کی جان گلوکار فاخر پی ایس ایل سیزن 1 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر ہیں اور اس بار بھی وہ کوئٹہ کو ہی سپورٹ کررہے ہیں۔


اداکار بلال اشرف

پاکستانی اداکار بلال اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں اور سیزن 5 میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسیڈر بھی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.