اپنے کمرے میں میری تصویر لگائیں اور روزانہ صبح اٹھ کے اسے ماریں۔۔۔ علی ظفر کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دِیا

image

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں بے شمار فنکاروں نے شرکت کی۔ لیکن افتتاحی تقریب میں ہونے والی سرگرمیاں شائقین کو کچھ زیادہ پسند نہ آسکیں جس کی وجہ سے فنکاروں اور تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

شائقین کی جانب سے تنقید کرنے پر پاکستانی سپر اسٹار علی ظفر کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کی طنزیہ حمایت کی۔ ویڈیو میں علی ظفر نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی غلط ہو، کوئی گانا پسند نا آئے یا پرفارمنس اچھی نا ہو، ان سب کا ذمہ دار میں ہوں۔ میری تصویر اپنے کمرے میں لگائیں اور روز صبح اٹھ کر اسے ماریں۔ علی ظفر نے ویڈیو میں مزید کیا کہا دیکھیں:


واضح رہے اس سے قبل مداحوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آفیشل ترانے اور گلوکاروں پر بھی شدید تنقید کی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.