بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں 15 فروری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کے شوہر اور برطانوی بزنس مین راج کندرا نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں ایک نئے فرد کی آمد ہوئی ہے۔ راج کندرا نے لکھا کہ 'میں بتا نہیں سکتا کہ میں اور شلپا شیٹی کس قدر خوش ہیں، ہمارے ہاں سمیشا شیٹی کندرا کی آمد ہوئی ہے'۔
شلپا شیٹی نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھاتے ہوئے لکھا کہ 'ان کی دعائیں اس معجزے کی صورت میں قبول ہو گئی ہیں'۔
پوسٹ میں شلپا کا مزید کہنا تھا کہ وہ سمیشا شیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت جذباتی ہیں۔
واضح رہے کہ شلپا شیٹی کی بزنس مین راج کندرا سے 2009 میں شادی ہوئی تھی اور 2012 میں ان کا بیٹا 'ویان' پیدا ہوا تھا۔