عورت مرد کا سہارا لئے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے، ایک مرد کا سہارا پھر دوسرے مرد کا سہارا۔۔۔ سونیا حسین نے ایسا کیوں کہا؟

image

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے، میرے پاس تم ہو کو بہت لوگوں نے پسند کیا'۔

اداکارہ نے ڈرامے میں عائزہ خان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کردار اچھا ہو یا برا وہ ایک کردار ہی ہوتا ہے۔ آئٹم سانگ عوام دیکھنا چاہتی ہے، آئٹم سانگ والی فلمز کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میرے پاس تم ہو کے ڈرامے میں عورت کے کردار کو برا دکھایا گیا، عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے، مجھے اعتراض صرف یہ تھا کہ ایک مرد کا سہارا پھر دوسرے مرد کا سہارا'۔

سونیا حسین نے کہا کہ 'میں اسکرپٹ دیکھنے کے لیے 2 مہینے کا وقت لیتی ہوں غور کرتی ہوں، خواتین کے لیے آواز اٹھانے پر نہ جانےکیوں اعتراض ہوتا ہے۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہونے والے مارچ میں کچھ زیادہ ہی ہوگیا تھا'۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.