گلوکارہ کومل رضوی اب کِسی کے ساتھ سیلفی نہیں لیں گی، گلوکارہ نے ایسا کیوں کہا؟

image

گزشتہ روز پاکستان کی نامور گلوکارہ کومل رضوی نے ایک چینل کے اسپورٹس پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے ایک انوکھی بات کی۔

کومل رضوی کے مطابق اب وہ کِسی کے ساتھ سیلفی نہیں لیں گی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ 'میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں۔ ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی شرمندگی نہیں تاہم اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہر انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جارہاہے، مختلف جگہوں پرلڑکے لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں، شوبزمیں باٹم لائن ہے کہ آپ کو خوش باش اورفٹ رہنا چاہیے، اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو ہماری انڈسٹری میں بہت مواقع ہیں'۔

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'کبھی ایسا وقت نہیں آیا کہ میری فیملی مجھ سےاختلاف کرے۔ جب تک ہر پاکستانی اپنے اندر تبدیلی نہیں لائے گا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی'۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.