پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز مندی

کراچی: (26 فروری 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز مندی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ 520 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 338 کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی رہی۔ 520 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 38 ہزار 338 کی سطح پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 337 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 976 جبکہ کم ترین سطح 38 ہزار 74 رہی۔ مندی کے باعث مارکیٹ میں ایک عشاریہ 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر انٹربینک میں ڈالر 154.25 پر مستحکم رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 154.30 سے کم ہو کر 154.25 پر بند ہوا۔

دوسری جانب 400 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 94 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی سے 81 ہزار 576 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرز کمی سے 16 سو 48 ڈالرز فی اونس پر آگیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.