اداکاری سے بریک لینے والے حمزہ علی عباسی کا نیا بیان سامنے آگیا

image

شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری کو ختم نہیں کیا بس دوری اختیار کی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی مہوش اعجاز نامی ایک مداح نے کہا کاش کہ حمزہ علی عباسی اداکاری نہ چھوڑتے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'جیسا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں واضح کیا تھا کہ میں نے اداکاری کو خیر باد نہیں کہا اور میں نے ایسا کہیں لکھا نہیں دیکھا کہ اسلام میں اداکاری حرام ہے۔

حمزہ نے بتایا کہ مذہب کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے اور اسے وقت دینے کے لئے اداکاری کو روکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے پروجیکٹس میں اداکاری بھی کریں گے جو اللہ کی طرف سے انسانوں کے لیے طے کردہ حدود کو دیکھتے ہوئے بنائے جائیں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.