عائزہ خان کے آنے والے نئے ڈرامے کے سیٹ سے مداحوں کے لیے چند خوبصورت تصاویر

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ہر دِل پر راج کرتی ہیں۔ یہ ملک کی وہ اداکارہ ہیں جن کا تقریباً ہر ڈرامہ ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھوتا ہے۔

میرے پاس تم ہو کے بعد اب اداکارہ کا نیا ڈرامہ آنے کو تیار ہے جو جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کیا جائے گا۔ اِس ڈرامے کی دِلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں عائزہ خان کے ساتھ ان کے شوہر دانش تیمور ہوں گے۔



شادی کے بعد پہلی مرتبہ یہ اداکار جوڑا ایک ساتھ کسی ڈرامہ میں جلوہ گر ہو گا۔

واضح رہے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل دونوں ایک ساتھ جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں ان میں جب وی ویڈ، شریکِ حیات اور ساری بھول ہماری تھی شامل ہیں۔



About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.