عہدِ وفا کی دعا آخر ہیں کون، کون سے ڈرامے سے انڈسٹری میں قدم رکھا؟ جانئیے دِلچسپ حقائق

image

حالیہ دِنوں میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ سے کون ناواقف ہوگا؟ انڈسٹری کی یہ اداکارہ آج کل ہر دِل پر چھائی ہوئی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ اداکارہ کا اِن دنوں چلنے والا ڈرامہ عہدِ وفا ہے۔


علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی ان کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں وہ شہرت اپنے نام کی جو بہت سی بڑی اور نامور اداکارائیں بھی انڈسٹری میں کافی عرصہ گزارنے کے بعد حاصل نہیں کر سکیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز 2016 سے ڈرامہ سیریل چھوٹی سی زندگی سے کیا جس میں انہوں نے علینہ کا کردار ادا کیا۔

2017 میں اداکارہ نے ڈرامہ سیریل دلدل میں بطور معاون اداکارہ کام کیا، اس کے بعد متعدد ٹی وی کمرشلز میں کام کیا۔

علیزے شاہ کا، اداکارہ ایمن خان اور کنزہ ہاشمی کے ساتھ کیا گیا ڈرامہ عشق تماشا بے حد مقبول ہوا جس پر انہیں 2019 میں بہترین ٹی وی سینسیشن کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اداکارہ علیزے شاہ کے دیگر ڈراموں میں دِل موم کا دیا، تم مجرم ہو، بساطِ دل، باندی، حور پری، جو تو چاہے، عہدِ وفا اور میرا دِل میرا دشمن شامل ہیں۔

واضح رہے اداکارہ علیزہ شاہ پاکستانی فلم سپر اسٹار میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں جس میں انہوں نے چھٹکی کا کردار ادا کیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.