تصویر میں یہ بچی جو کہ کچن میں چولہے کے قریب موجود ہے بظاہر دیکھنے میں یہ لگتا ہے کہ اس نے خاص طور پر تصویر بنوانے کے لئے ایسا پوز دیا ہو۔
مگر سوال پھر وہی کہ یہ بچی آخر ہے کون؟ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟
آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
یہ تصویر پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کے بچپن کی ہے۔ نادیہ حسین اداکارہ ہونے کے ساتھ ٹی وی میزبان، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔