فاطمہ گل کا کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ سے تو آپ واقف ہوں گے۔۔ جانیے کیسے یہ شوبز کا حصہ بنیں؟

image

ترکش اداکارہ بیرین ساعت( Beren saat ) نے پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے مشہور ترین ڈراموں عشق ممنوع، فاطمہ گل اور میرا کیا قصور سے شہرت حاصل کی۔۔۔

عشق ممنوع اور فاطمہ گل دونوں ہی ایسے ڈرامے تھے جو اداکارہ بیرن کو شہرت کے آسمان پر لے گئے-

بیرین ساعت ترکی کے شہر انقرہ میں 1984میں مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے باسکنٹ یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں گریجویشن کیا۔

ابتدائی طور پر بیرین اپنی تخلیقی و اداکاری صلاحیتوں سے واقف نہ تھیں۔۔ مگر قریبی دوستوں کی حوصلہ افزائی سے انھوں نے اداکاری کے مقابلے میں حصہ لیا ۔ اور اس میں کامیاب ثابت ہوئیں۔۔۔ 2004 میں انھوں نے کیرئر کا پہلا ڈرامہ کیا اور آج ان کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔۔۔ بیرین نے ڈرامے ہی نہیں بلکہ ترکی اور ایرانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی فلموں میں رائنو سیزن، پینز آف آٹمز، ونگ آف دی نائٹس وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کا ڈرامہ دی گفٹ (عطیہ) کافی مشہور ہوا ہے۔ جس میں استنبول کی ایک پینٹر آثار قدیمہ کے بارے میں چند رازوں کو اپنی ذاتی زندگی سے منسلک ہونے کا پتہ بتاتی ہے۔۔۔ شائقین کی بے تحاشہ دلچسپی کے باعث اس ڈرامے کا سیزن ٹو رواں برس دسمبر 2020 میں پیش کیا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.